ہاوڑہ ضلع کے ایک اسکول میں سرسوتی پوجا پر تنازع کو ذہن میں رکھتے ہوئے
وزیر اعلی ممتا نے حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری لائبریریوں میں
پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم نبی منایا جائے گا۔ حکومت کے
اس نئے حکم میں ریاست کی سبھی دو ہزار سے زائد سرکاری لائبریریوں میں سال
کے دیگر پروگرام کی طرح یوم نبی منانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ حکم 11 جنوری کو 2017 جاری کیا گیا تھا، جس میں 51 پروگرام
کا تذکر ہ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور سے عید میلادالنبی بھی شامل
ہے۔ جن ستتا کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہر پروگرا م کے لئے ہر سرکاری
لائبریریوں کو 1000 روپے کی مالی مدد کرے گی۔ وہیں مسلم مخالف بی جے پی نے
حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے یوم نبی منانے
کی کوئی روایت نہیں رہی ہے، یہ اقلیتوںکی منھ بھرائی کو ذہن میں رکھ کر
اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فروری کے مہینے میں ہاوڑہ ضلع کے تیهٹا ہائی اسکول میں
سرسوتی پوجا کے مطالبہ پر اسکول کو بند رکھا گیا تھا اور طالب علموں نے
مارچ بھی نکالا تھا۔ پولیس نے طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا تھا، جس میں
متعدد اسکولی طلبہ زخمی بھی ہو گئے تھے۔ ادھر تیهٹا اسکول میں کچھ طلبہ یوم
'نبی منانے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ اسکول میں یوم نبی منعقد نہیں ہونے
پر اسکول انتظامیہ پر سرسوتی پوجا پر بھی روک لگانے کا دباؤ بنا ہوا تھا،
جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے سرسوتی پوجا کے وقت اسکول بند رکھنے کا
فیصلہ کیا، جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ریاست کی ہر سرکاری
لائبریریوں میں یوم نبی بھی منایا جائے گا۔